عمران خان نےسرکاری رہائشگاہوں پر بنی اراضی کی قیمت عوام کے سامنے رکھ دی، جان کر غریب عوام ہکا بکا
وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل سرکارہ رہائشگاہوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی جو کہ انہیں موصول ہو گئی ہے اور اس کے اعدادو شمار بھی وزیراعظم نے قوم کے سامنے رکھ دیئے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں عوام کو بتایا کہ مجھے پنجاب ، کے پی کے اور وفاقی علاقوں میں سرکاری اراضی پر بنی رہائشگاہوں کی 90 فیصد تفصیل موصول ہو گئی ہے ، یہ اعداد و شمار انتہائی حیران کن ہے ، اس میں 34 ہزار 459 کینال دیہاتی اور 17 ہزار 35 کنال شہری زمین ہے اور صرف شہری زمین اور اس پر بنی عمارتوں کی قیمت تین سو بلین روپے سے زائد ہے ۔
عمران خان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کیلئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے،وہ سرکاری اراضی/عمارتوں کی شکل میں غیراستعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے۔پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے،جبکہ اسکی شہری املاک کے 90فیصدحصے کی قیمت 300ارب سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے تمام سرکاری رہائشگاہوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جن میں پولیس اور دیگر اداروں کے سربراہان اور عہدیداروں کے زیر استعمال سرکاری رہائشگاہوں کی تفصیلات بھی شامل تھیں ۔