مشکلات میں گھرے سعودی عرب نے غیرملکی ملازمین کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی، اہم مسئلہ ہی حل کردیا
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت میں ہسپتالوں اور طبی سینٹر میں غیر ملکیوں کو ملکیت کی اجازت دے دی ۔ شاہی فرما ن کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی ہسپتالوں اور طبی مراکز ( پولی کلینکس ) کے مالک ہو سکیں گے ۔
سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں مملکت میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کے ملکیتی قانون میں تبدیلی کا اعلان کیا
ہے ۔ نئے جاری شاہی فرامین 2 حصوں پر مشتمل ہیں ،شق نمبر ایک کے مطابق ہسپتالوں اور پولی کلینکس کے مالکان کا سعودی ہونا لازمی ہے کو ختم کرکے غیر ملکیوں کو ملکیت کا حق دیا گیا ہے ۔ دوسری شق نجی کلینکس کی ہے جس کیلئے مالک کا سعودی ہونا لازمی ہے ۔ نجی کلینکس کے لئے لازمی ہے کہ سعودی مالک اسی شعبے میں اسپیشلائز ہو اور وہ کسی دوسری جگہ ملازمت نہیں کرتا ہو۔