یمن سے سعودی عرب پر ایک ساتھ ٧ میزائل حملوں پر شاہ سلمان میدان میں آ گئے
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت پر کسی بھی حملے کامنہ توڑ جواب دیں گے.
تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس کی صدارت میں شاہ سلمان نے برادر اور دوست ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حوثی ملیشیا کی طرف سے مملکت پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی
بھرپور مذمت کی۔اس موقع پر خادم الحرمین نے کہا کہ امن و استحکام کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو پورے عزم کے ساتھ ناکام بنا دیا جائے گا۔ دشمن کی جانب سے ایسی ہر کوشش پر روک لگائی جائے گی جس میں مملکت کے امن و استحکام ، اس کے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو نشانہ بنایا گیا ہو۔