سب سے بڑی بریکنگ نیوز سعودی عرب کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔۔ پاکستانی اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں ۔۔ لرزہ خیز خبر
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت مملکت کے دیگر شہروں میں گردو غبار کا شدید طوفان آیا جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں حد نگاہ انتہائی متاثر رہی۔اس صورت حال کے بعد سعودی وزارتِ صحت نے تمام اسپتالوں کو ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔عرب ٹی وی کے مطابق مملکت کے شمالی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان کا آغاز ہوا جس
نے دیکھتے ہی دیکھتے شمالی ریجن، حفر الباطن، رفحاء اور الجوف کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گردو غبار کے طوفان کا رخ بعدازاں ریاض اور مشرقی ریجن سمیت کویت تک جاپہنچا۔جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ساحلی علاقوں میں بھی جمعے کو گردو غبار کا موسم چھایا رہا،
جدہ اور مکہ مکرمہ میں جمعرات اور درمیانی شب سے موسم گرد آلود ہونا شروع ہوگیا تھا۔ریاض میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کے اعلامیے میں شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا کہ ریاض شہر سمیت المجمعہ، شقراء اور الخرج میں غبار کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے ہائی وے کا سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنا سفر موخر کر دیں۔ادھر وزارت صحت نے ریاض ، حفر الباطن ، شمالی حدود ریجن اور مدینہ منورہ میں تمام اسپتالو ںکو ہنگامی حالت نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، سرکاری اسپتالوں میں سانس کے شعبے کو ہائی الرٹ کیا گیا۔