سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے اہلخانہ کو خوشخبری سنادی
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے خوشخبری سنائی ہے کہ سعودی عرب رمضان کے وسط میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 2ہزار سے زائدپاکستانی قیدیوں کو رہا کر دے گا، جبکہ ایران نے بھی 134 قیدیوں کو رہا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
ممبران اسمبلی عالیہ کامران، شاہدہ ا ختر علی، آفرین خان، صلاح الدین ایوبی کے بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستان کی رہائی سے متعلق اقدامات نہ اٹھانے پرقومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرایا ، جس پر وزیر مملکت پارلیمانی امورنے کہاہے کہ دفتر خارجہ اور اوورسمندر پار پاکستانیز وزارت نے ایک میکانزم بنایا ہے۔