”سعودی عرب کے اس ملک کےسا تھ جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کریں گے “وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب سے واپسی کے بعد ایسا اعلان کردیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور یمن کے درمیان لڑائی ختم کرانے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرے گا ۔
سعودی عرب سے واپسی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خاص بات کرنا چاہتا ہوں ،پاکستان یمن اور سعودی عرب کی لڑائی میں ثالث کا کردار ادا کرے گا کیونکہ اس سے مسلمان دنیا کو تکلیف ہوئی ہے لہذا اب سے پاکستان ان دونوں ملکوں میں لڑائی ختم کرنے کے لیے ثالث کا
کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے کہ وہ دیگر مسلمان ملکوں اور علاقوں میں جھڑپیں ختم کرا کے مسلمانوں کو اکٹھا کرسکتا ہے اور ہم یہ کام کریں گے ۔