پاکستان نے بے عزت کر کے ابتدا کی اور اب امریکہ کی پوری دنیا میں گندی ہونے لگی ۔۔ سعودی عرب نے بھی تاریخی جھٹکا دیدیا
پاکستان نے بے عزت کر کے ابتدا کی اور اب امریکہ کی پوری دنیا میں گندی ہونے لگی ۔۔ سعودی عرب نے بھی تاریخی جھٹکا دیدیا ۔۔ سعودی وزیر توانائی خالد الفالیح نے کہا ہے کہ ابھی تک تیل پیداوار میں کمی کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا، موجودہ نرخ تسلی بخش ہیں۔ ویانا میںاوپیک کے اجلاس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل پیداوار میں کمی کا کوئی بھی فیصلہ اوپیک سے باہر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی شرکت کے بغیر نہیں ہوگا۔
اوپیک ممالک یومیہ 10 لاکھ بیرل تیل کم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ خالد الفالیح نے کہا کہ ٹرمپ پر امید ہیں کہ اوپیک ممالک کسی پابندی کے بغیر تیل کی پیداوار اتنی ہی رکھیں گے جتنی کے اب ہے۔ دنیا تیل کے نرخوں میں نہ اضافہ چاہتی ہے اور نہ اسے اس کی کوئی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ تیل کے عالمی نرخ سستے رکھنے ضروری ہیں۔
الفالیح نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اوپیک کو تیل پیداوار میں کمی کیلئے امریکا سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔
امریکا اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ اوپیک ممالک پر اپنا فیصلہ تھوپے، ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا، وہ اوپیک کو اس سلسلے میں ہدایت دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ الفالیح نے مذید کہاکہ اوپیک ممالک تیل منڈی میں توازن بحال کرنے کیلئے تیل پیداوار میں معقول کمی کا ذہن بنائے ہوئے ہیں