سعودی عرب کا عمران خان سے مسلسل تیسری بار رابطہ… ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ پاکستانی خوش ہو جایں
سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے رہنما تحریک انصاف نعیم الحق کے مطابق سعودی ولی عہد نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی۔ سعودی عرب کی جانب سے عمران خان کے ساتھ یہ تیسرا رابطہ ہے۔
سعودی ولی محمد نے عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ہم پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں مستحکم کاروباری تعلقات چاہتے ہیں پاکستان میں معاشی کاروباری امکانات وسیع اور روشن ہیں عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی زیر نگرانی
کرپش کیخلاف موثر مہم چلائی گئی۔ درست اور مفید گورننس کرپشن کے خاتمہ کے ساتھ ہیں ممکن ہے ولی عہد کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔