سعودی عرب کی بحری فوج نے ایرانی جہاز اور اس کے عملے کی جان بچا لی ، تاریخ رقم ہو گئی

سعودی عرب کے کوسٹ گارڈ ز نے بحیرہ احمر میں ایرانی درخواست پر ایران کا آئل ٹینکر اور اس کے عملے کو ریسکیو کر لیاہے جسے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جارہاہے تاہم اسلامی دنیا کیلئے یہ خبر نہایت ہی خوش آئند خبر ہے جبکہ چند دن قبل پاکستان میں ایرانی سفیر نے بھی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوششوں میں تعاون کا اعلان کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کا تیل کا جہاز ” ہیپی نیس 1“ اپنے 26 رکنی عملے کے ساتھ سفر کر رہا تھا اور وہ سعودی عرب کی جدہ اسلامی پورٹ سے تقریبا محض 70 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جہاں آئل ٹینکر کے انجنز خراب ہو گئے جس پر ایرانی جہاز کے پائلٹ کی جانب سے سعودی کوسٹ گارڈز کو مدد کیلئے درخواست کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ” جہاز کے انجن خراب ہو چکے ہیں اور جہاز کنٹرول سے باہر ہو گیاہے ۔

جہاز کے عملے میں 24 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی شامل تھے تاہم سعودی عرب کو باضابطہ درخواست کی گئی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ، یا د رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث سفارتی تعلقات بھی معطل ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا کامیاب دورہ کیا جس دوران انہوں نے صدر حسن روحانی سے ملاقات بھی کی تھی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.