سعودی عرب کی جیل سے 3 پاکستانی بچے رہا، پاکستان منتقل لیکن دراصل کیسے پکڑے گئے تھے؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

سعودی عرب میں ناکردہ جرم کے سزا کاٹنے والے 3 پاکستانی بچے ڈھائی سال بعد جیل سے رہا کرالیے گئے۔ بچوں کو پاکستان پہنچادیا گیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانیز ذوالفقاربخاری نے سعودی عرب کی جیل میں تین پاکستانی بچوں کے قید کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی او پی ایف اور سعودی میں کمیونٹی ویلفیئر اٹاچی کو بچوں کی بازیابی کا ٹاسک دیا جس پر تینوں پاکستانی بچوں ایان، منان اور بشرا کو سعودی حکام سے بات چیت کے بعد رہا کرالیا گیا۔

وزارت سمندر پار پاکستانی کے مطابق تینوں بچے 2016ءمیں والدین کے ساتھ سعودی عرب گئے تھے۔ بچوں کے والدین کو ہیروئن برآمد ہونے پر سزا سنائی گئی جس کے بعدبچوں کو سوشل پروٹیکشن جیل میں رکھا گیا تھا۔ اس وقت سے یہ بچے اپنے والدین سے دور سوشل پروٹیکشن کے تحت چلنے والی جیل میں تھے۔ وزارت سمندر پار پاکستانی اور سعودی عرب میں موجود کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے رہائی کے بعد بشرا، ایان اور منان کو پاکستان پہنچادیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی جیلوں میں قید پاکستانی عورتوں اور بچوں نے حکومت سے رہائی دلوانے کی اپیل کی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.