سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری ، ویزا فیس میں کتنی کمی کر دی جائے گی ؟ جانئے
نجی ٹی وی ’ اے آر وائے ‘ نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عر ب کے ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان دورے پر پہنچ رہے ہیں جوکہ ایک تاریخی دورہ ہو گا جہاں وہ پاکستان کے ساتھ اہم ترین معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے جبکہ ان کے شاندار استقبال کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
تاہم اب یہ دعویٰ سامنے آیاہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اطلاق 15 فروری کے بعد سے ہو گا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ویزہ فیس 338 ریال تک کم کر دی جائے گی جبکہ مٹیپل ویزہ فیس 675 ریال تک کم کر دی جائے گی تاہم اس وقت سعودی عرب کے ویزے کی فیس 2 ہزار ریال تک ہے ۔
دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا سہولت دینے کا بھی عندیہ دیدیا ہے جس کے ذریعے پاکستانی عازمین حج آن لائن ویزاحاصل کر سکیں گے جس کی تصدقی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔