”آپ فکر نہ کریں، میں آ رہا ہوں۔۔۔“ سعودی عرب نے وزیراعظم کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان کی سعودی وزیر خزانہ، تجارت و سرمایہ کاری اور وزیر توانائی و معدنی وسائل سے ملاقات ہوئی جس میں سعودی وزیر توانائی نے جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ اور ڈائریکٹر پبلک انوسٹمنٹ فنڈ بھی ملاقات میں شریک تھے جس دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کئے جبکہ سعودی وزراءنے پاکستانی معیشت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی وزراءنے سرمایہ کاری سے متعلق پراجیکٹس پر گفتگو کی جس پر سعودی وزیر توانائی نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سعودی وزیر توانائی دورہ پاکستان کے دوران سرمایہ کاری کیلئے نئے پراجیکٹس کا جائزہ لیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.