سعودی عرب سے ناقابل یقین خبر آگئی، غیر ملکیوں کے لیے لاکھوں نئی نوکریوں کا اعلان، یہ کس شعبے میں ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی خوش ہوجائے گا

سعودی عرب میں طویل اقتصادی بحران کے بعد اب ترقی اور معاشی نمو کا نیا دور شروع ہورہا ہے جس کی ایک بڑی مثال سعودی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا یہ اعلان ہے کہ مملکت میں ساڑھے تین لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

سعودی گزٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سٹیٹکس کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین لاکھ نئی ملازمتوں میں سے ایک لاکھ 40 ہزار سعودی شہریوں کے لئے اور دو لاکھ 10 ہزار غیر ملکیوں کے لئے ہوں گی۔ ان میں سے 107000 ملازمتیں تجارت، ہوٹل و میزبانی سیکٹر اور ریستورانوں میں دی جائیں گی۔ تعمیراتی شعبے میں 66ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی جبکہ صنعتی شعبے میں 56ہزار اور

زرعی شعبے میں 7588نئی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح ووکیشنل و سائنسی شعبے میں 7973 اور ہیلتھ و سوشل ورک کے شعبے میں بھی 13272 نئی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.