بن لادن کمپنی کیلئے کام کرنیوالا بزرگ پاکستانی شہری گرفتار ،اس کا جرم کیا تھا اور دراصل اب وہاں کیا کام شروع کردیا تھا؟ تفصیلات منظرعام پر

سعودی عرب کی جیل میں قید پاکستانی بزرگ شہری محمد ندیم کے اہل خانہ کا سراغ لگالیا، بزرگ شہری 3 دہائیوں قبل سعودی عرب گئے تھے اور بن لادن کمپنی میں بحیثیت الیکٹریشن کام کرتے تھے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بن لادن کمپنی نے دیوالیہ ہونے کے بعد اپنے تمام ملازموں کو واپس ان کے وطن بھیج دیا تھا لیکن پاکستانی بزرگ شہری نے پاکستان واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے ایک مسجد میں موذن کی ملازمت کرلی تھی۔

بزرگ شہری 3 مرتبہ پاکستان آ چکے ہیں، آخری مرتبہ 2003ء میں پاکستان آئے تھے، ان کا گزشتہ چند ماہ تک اپنے اہل خانہ سے رابطہ تھا تاہم بزرگ شہری کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو چکی تھی جس کی بنا پر انہیں سعودی پولیس نے چند روز قبل گرفتار کر لیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بزرگ کے بھائی وسیم نے بتایا کہ بھائی محمد ندیم کی گرفتاری کی اطلاع 3 روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے ملی، بھائی کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے سعودی سفارتخانے اور وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے ۔وزرات خارجہ کے عملے نے تحریری درخواست بھائی کے کوائف جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ حکومت اور ارباب اختیار میرے بھائی کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے،دریں اثنا بھائی کی گرفتاری کی خبر کے بعد گھر پر رشتہ داروں ، عزیز و اقارب اور محلے داروں کا تانتا بندھ گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.