سعودی عرب نے منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری دے دی، یہ کن لوگوں کو دیا جائے گا اور اس کے کیا فوائد ہوں گے؟ آپ بھی جانئے

سعودی عرب کی جانب سے ’ منفرد اقامہ پروگرام‘ کی منظوری دے دی ہے ۔ سعودی مجلس شوریٰ کی جانب سے یہ اقامہ پروگرام غیر معمولی خصوصیات کے حامل تارکین وطن کو فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ اقامہ رکھنے والے غیر ملکی تارکین وطن کو مملکت میں کاروبار سمیت دیگر کئی مراعات حاصل ہوں گی۔

العربیہ کے مطابق منفرد اقامہ پروگرام دو طرح کا ہوگا، یہ عارضی اور دائمی طور پر حاصل کیا جاسکے گا۔ عارضی اقامہ مخصوص فیس ادا کرکے حاصل کیا جاسکے گا جس کے تحت غیر ملکیوں کو مملکت میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت حاصل ہوجائے گی۔ مذکورہ اقامہ رکھنے والا غیر ملکی شہری سعودی عرب میں اپنے خاندان کو بھی اپنے ساتھ رکھ سکے گا جبکہ عزیز و اقارب کو ملاقات کیلئے بھی بلاسکے گا۔ اس اقامہ ہولڈر کو سعودی عرب میں مزدور منگوانے ، جائیداد بنانے اور نقل و حمل کے وسائل کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت حاصل ہوجائے گی ۔اس کے علاوہ دائمی منفرد اقامہ غیر معینہ مدت کیلئے ہوگا اور اس پر بھی یہی سہولیات حاصل ہوں گی۔

سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے قرار دیا ہے کہ منفرد اقامہ پروگرام وہ غیر ملکی شہری حاصل کرسکیں گے جن کی کم از کم عمر 21 سال ہو اور ان کے پاس کارآمد پاسپورٹ ہو ۔ منفرد اقامہ حاصل کرنے کا خواہشمند شہری پہلے سے سعودی عرب میں اقامہ رکھتا ہو اور کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہ ہو، منفرد اقامہ کی درخواست کے ساتھ متعدی امراض سے محفوظ ہونے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی لف کرنا پڑے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.