”سعودی عرب میں نا معلوم والدین سے پیدا ہونے والے بچے کو فوری طور پر ۔۔۔“ سعودی حکومت نے سب کچھ واضح کردیا
سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے انسانی بنیادوں پر 50 ہزار افراد کو شہریت جبکہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم 8 لاکھ افراد کو اقامے جاری کیے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سعوی عرب نے یہ بات یو این رفیوجی کمیشن کے تحت جنیوا میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں کہی ہے۔ سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی انسانی حقوق کمیشن کے نائب سربراہ عبد العزیز بن عبد اللہ الخیال نے کہا ہے کہ مملکت کے قوانین میں انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نا معلوم والدین سے پیدا ہونے والے بچے کو فوری طور پر شہریت دی جاتی ہے۔ اس کی سرکاری نگرانی میں پرورش اور تعلیم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔