سعودی عرب نے بڑی جنگ کی تیاری شروع کردی، برطانیہ سے ایسی چیز خریدنے کا فیصلہ کر لیا کہ جان کر دنیا پریشان ہوگئی

سعودی عرب پہلے ہی یمن کی جنگ میں الجھا ہوا ہے لیکن برطانیہ سے درجنوں نئے جنگی طیاروں کی خریداری کی خبر نے یہ سوال اُٹھا دیا ہے کہ کیا سعودی مملکت کسی بڑی جنگ کی تیاری کررہی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تین روزہ دورہ برطانیہ کے موقع پر یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ سعودی مملکت برطانیہ سے 48 ٹائیفون جنگی طیارے خریدنے کی تیاری کررہی ہے۔ برطانوی اسلحہ ساز کمپنی ’بی اے ای سسٹمز‘ متوقع طور پر اربوں ڈالر کا یہ معاہدہ حاصل کرنے والی ہے۔ دی مرر کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چارلس ووڈ برن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے آرڈر اگلی ایک دہائی کے لئے ٹائیفون جنگی جہازوں کی پروڈکشن کو جاری رکھنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ یمن کی جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کو پہلے ہی تنقید کا سامنا ہے اور سعودی ولی عہد کے دورہ برطانیہ کے موقع پر بھی برطانوی دارالحکومت میں شہریوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا۔ دوسری جانب برطانوی حکومت اس دورے کو دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ولی عہد کے دورہ کے دوران 65
ارب پاﺅنڈ سے زائد کے معاہدے کئے گئے ہیں جن سے دونوں ممالک کو فائدہ حاصل ہو گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.