سعودی عرب پاکستان میں کس چیز پر 12ارب ڈالر لگائے گا؟ سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے اور پاکستانی حکام سے کئی معاہدوں کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ ان تمام معاہدوں کے تحت سعودی عرب اتنی بڑی رقم پاکستان میں لگانے جا رہا ہے کہ سن کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے۔ ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق اس پیکیج کے تحت مختلف

منصوبوں میں سعودی عرب 12ارب ڈالر کی خطیر رقم لگائے۔ اس رقم کا زیادہ تر حصہ پٹرولیم سیکٹر میں خرچ کیا جائے گا۔ سعودی عرب 9ارب ڈالر کی لاگت سے گوادر میں ایک آئل ریفائنری قائم کرے گا جو روزانہ 5لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔ پاکستانی حکومت نے سعودی وفد سے وعدہ کیا ہے کہ ریفائنری پرسرمایہ کاری کا 16فیصد وہ سعودی عرب کو واپس ادا کرے گا۔

سعودی عرب آئل ریفائنری کے ساتھ گوادر میں ایک آئل سٹوریج بھی قائم کرے گا جس میں 20سے 30لاکھ ٹن تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔سعودی عرب کی تیل کی برآمدات یومیہ 8سے 10ملین بیرل یومیہ ہیں اور وہ چاہتا تھا کہ اس کے پاس آبنائے ہرمز کے باہر کہیں ریفائنری اور تیل ذخیرہ کرنے کی سہولت ہو تاکہ وہ اپنے

مشرقی گاہکوں کو تیل کی مسلسل اور محفوظ فراہمی جاری رکھ سکے۔ اسی مقصد کے تحت وہ پاکستان میں یہ آئل ریفائنری اور سٹوریج قائم کر رہا ہے۔سعودی عرب کے مشیر برائے توانائی، صنعت اور منرل ریسورسز احمد حمید الغامدی کی قیادت میں پاور اینڈ پٹرولیم ڈویژنز کے ساتھ مذاکرات کر چکے ہیں اور گزشتہ روز گوادر میں آئل ریفائنری کی مجوزہ جگہ اور ریکوڈک کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.