عمران خان نے جو کہا کر دکھایا۔۔مائوں کی دعائیں رنگ لائیں ۔۔پاکستان کو دن کے آغاز میں ہی بہت بڑی خوشخبری مل گئی

عمران خان نے جو کہا کر دکھایا۔۔مائوں کی دعائیں رنگ لائیں ۔۔پاکستان کو دن کے آغاز میں ہی بہت بڑی خوشخبری مل گئی۔۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی امداد کی پہلی قسط 3 ارب ڈالر نقد کی ہو گی جو رواں ہفتے ملنے کا امکان ہے، سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر زادائیگیوں کے توازن کے لیے دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ندیم ملک لائیو‘‘

میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو تین سال تک سالانہ تین ارب ڈالرز کا تیل بھی موخر ادائیگی پر فراہم کرے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سعودی کمپنیاں

پاکستان میں آئل ریفائنریز کے قیام کے لیے 6 سی8 ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کرنے میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں نواف المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سعودی عرب سرمایہ کاری کرے گا، پنجاب اور بلوچستان میں توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کراچی کے قریب پیٹرو کیمیکل کی صنعت میں بھی بھاری سرمایہ کاری کریں گے۔ اسی طرح انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریکوڈک منصوبے میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.