سعودی عرب کا روہنگیا مسلمانوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

میانمر کے بدقسمت روہنگیا مسلمانوں پر نجانے کیسی منحوس افتاد پڑی ہے کہ جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ پہلے میانمر سے جان بچا کر بنگلا دیش گئے تو وہاں دھکے پڑے، اور جو ہاتھ پاﺅں مار کر کسی اور ملک کی جانب نکلے تو وہاں کوئی انہیں قبول کرنے کو تیار نہیں۔ کچھ ایسے ہی المیے سے وہ بدقسمت روہنگیا مسلمان دوچار ہیں جو کسی طرح سعودی عرب پہنچے تھے، مگر اب ان کی مہلت بھی ختم ہو گئی، واپس وہیں بھیجا جا رہا ہے جہاں سے آئے تھے۔

نیوز ویب سائٹ ”مڈل ایسٹ آئی“ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو بنگلہ دیش واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے، باوجود اس کے کہ یہ محصورین کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے پرانے برمی شناختی کارڈ کی مدد سے اپنی شناخت سعودی حکام کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔

مڈل ایسٹ آئی نے انسانی حقوق کارکنوں کے حوالے سے دعوٰی کیا ہے کہ سعودی عرب نے ان درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو پہلے ہی محصور کررکھا ہے۔ بنگلا دیش سے بھی کہہ دیا گیا ہے کہ ان 100 سے زائد ان پناہ گزینوں کو واپس لے کیونکہ وہ بنگلہ دیشی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچے تھے۔

ایک جانب سعودی عرب روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیج رہا ہے تو دوسری جانب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ بنگلہ دیش انہیں واپس میانمر بھیج رہا ہے، یعنی واپس اُسی جگہ جہاں ان کے خلاف خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور دردناک موت کے سوا اِن کا کوئی انجام نہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.