’ہم غیر ملکیوں کی بہت عزت کرتے ہیں اس لیے اب ۔۔۔‘ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غیر ملکیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ، وہ اعلان کر دیا جسے سن کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

سعودی حکومت کے اصلاحاتی پروگرام نے غیرملکی ورکرز کو پریشان کر رکھا ہے اور وہ سعودی عرب میں اپنے مستقبل کے بارے میں وسوسوں کا شکار ہیں۔ اس پروگرام کے تحت کئی شعبوں میں غیرملکیوں کے کلی یا جزوی طور پر نوکری کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے اور کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو نوکریاں دیں۔

اب اس حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے تازہ انٹرویو میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیرملکی ورکرز کے وسوسے بڑی حد تک دور ہو جائیں گے۔ سعودی گزٹ کے مطابق شہزادہ محمد نے کہا ہے کہ ’’ہم غیرملکیوں کی بہت عزت کرتے ہیں اور سعودی معیشت میں ان کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہمیں مستقبل میں بھی

اپنے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ان کی اشد ضرورت ہے۔‘‘

شہزادہ محمد کا مزید کہنا تھا کہ ’’ اس وقت سعودی عرب میں 1کروڑ سے زائد غیرملکی موجود ہیں جن میں ورکرز اور ان کے اہلخانہ شامل ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ تعداد مستقبل میں کم نہیں بلکہ

زیادہ ہو گی، کیونکہ سعودی عرب کو اپنے ویژن 2030ء پروگرام کے تحت مستقبل کے منصوبے مکمل کرنے کے لیے اس سے زیادہ افرادی قوت درکار ہو گی۔ ان منصوبوں میں سعودی شہریوں اور غیرملکیوں، دونوں کے لیے نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔‘‘

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.