اب کی بار5 روزہ دورہ ۔۔۔ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی سعودیہ کی کونسی بڑی شخصیت آج رات پاکستان پہنچنے والی ہے؟ دل خوش کردینے والی خبر

امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی آج رات 5 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ، ائیر پورٹ اعلیٰ سعودی حکام ،وزارت مذہبی امور اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی سمیت اعلیٰ شخصیات امام حرم کعبہ کا شایان شان استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق

پاکستان علما کونسل کی دعوت پر امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی آج رات پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ائیر پورٹ پر وزارت مذہبی امور سمیت سعودی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت علامہ طاہر محمود اشرفی الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی کا استقبال کریں گے ۔امام حرم کعبہ کی اسلام آباد آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔امام کعبہ پاکستان کے 5 روزہ دورے کے لئے ریاض سے روانہ ہو چکے ہیں ۔امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر

عبد اللہ عواد الجہنی کل فیصل مسجد میں جمعۃ المبارک کا خطبہ دیں گے اور نما ز کی امامت بھی کروائیں گے جبکہ 13 اپریل کو وہ سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی دعوت پر کنونشن سینٹر میں ملک بھر کے علما و مشائخ سے خطاب کریں گے ۔امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی 14 اپریل کو پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ’’پیغام اسلام کانفرنس ‘‘ میں علامہ طاہر محمود اشرفی کی دعوت پر خصوصی خطاب کریں گے جبکہ 15 اپریل کو وزارت

مذہبی امور کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے اور اسی روز علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ میں بھی امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے ۔ یاد رہے کہ پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی چوتھی ’’پیغام اسلام کانفرنس ‘‘ میں امام حرم کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی سمیت فلسطین کی سپریم شریعت کورٹ کے چیف جسٹس الشیخ مصطفیٰ الطویل ،امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مکہ مکرمہ علامہ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سمیت کویت ،متحدہ عرب امارات ،عمان، ترکی ،برطانیہ ،امریکہ ،نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش سے جید علمائے کرام ،تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اوراسلام آباد میں موجود اہم اسلامی ممالک کے سفیر بطور مہمان کانفرس میں شریک ہوں گے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.