سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کو ’روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ‘ میں شامل کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی حکام نے پاکستان کو ’روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ‘ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس پراجیکٹ میں شامل ہونے کے بعد پاکستانیوں کو بھی ’پری ڈیپارچر امیگریشن‘ کی سہولت میسر آ جائے گی۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ اس معاملے پر مذاکرات کے لیے سعودی عرب کا ایک وفد پاکستان کے دورے پر آیا جو اپنا دورہ مکمل کرکے واپس جا چکا ہے۔اس دوران پاکستانی حکام نے سعودی وفد سے درخواست کی کہ پاکستان کے پانچ ایئرپورٹس کو ’روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ‘ میں شامل کیا جائے۔ تاہم سعودی حکام نے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس کو اس پراجیکٹ کے لیے منتخب کیالیکن انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دیگر ایئرپورٹس کو بھی شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔ان باقی ایئرپورٹس میں لاہور، ملتان اور پشاور شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفد نے پاکستانی ایئرپورٹس پر سکیورٹی، کسٹمز، امیگریشن، ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس پراجیکٹ میں شامل ہونے پر اب پاکستانی یہاں کے ایئرپورٹس پر ہی سعودی امیگریشن حاصل کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف حج پروازوں کو مہیا کی جائے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.