سعودی عرب واپسی کی بجائے موت کو ترجیح دینے والی دونوں بہنوں کی تدفین کہاں ہوئی؟ امریکہ میں نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ پتہ چل گیا
امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ دنوں پراسرار طورپر مردہ پائی گئی سعودی عرب کی دو سگی بہنوں کے جسد خاکی آبائی شہر مدینہ منورہ منتقل کرنے کے بعد انہیں جنت البقیع کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔دو سعودی نژاد بہنوں نے سعودی عرب واپس بھیجے جانے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلینے کو ترجیح دی اور اپنے جسموں کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھ کر دریائے ہڈسن میں کود گئیں۔
نیویارک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ طالہ فاریہ اور 23سالہ روتانہ فاریہ کے جسم کمر اور ٹخنوں کے مقام پر ٹیپ کی مدد سے آپس میں جڑے ہوئے تھے اور پولیس کا خیال ہے کہ انہوں نے اکٹھے مرنے کیلئے سوچ سمجھ کر یہ اقدام کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں بہنوں تالا اور روتانا فارع کی میتیں اتوار کو امریکہ سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچائی گئی تھیں، جہاں انہیں لینے لیے ان کے ورثاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔