کیا سعودی بادشاہ ولی عہد سے ناراض ہیں؟ برطانوی اخبار گارڈین نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

کیا سعودی فرماں روا شاہ سلمان اپنے صاحبزادے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ناراض ہیں؟ برطانوی اخبار دی گارڈین نے اس حوالے سے ایک تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان دراڑ کے آثار دن بدن واضح ہوتے جا رہے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان حالیہ ہفتوں میں یمن کی جنگ سمیت دیگر کئی پالیسی ایشوز پر اختلاف پیدا ہوا جس شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔ باپ بیٹے کے تعلقات میں درشتی کا آغاز ترکی میں واقع سعودی سفارتخانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے سے ہوا، جس کے متعلق مبینہ طور پر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اس حتمی نتیجے پر پہنچی ہے کہ ان کے قتل کا حکم شہزادہ محمد نے دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد پیدا ہونے والی تلخی گزشتہ ماہِ فروری کے آخری دنوں میں اس وقت بہت تیزی کے ساتھ بڑھی جب 83سالہ شاہ سلمان نے مصر کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران شاہ سلمان کے مشیروں نے انہیں متنبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف ممکنہ طور پر کوئی اقدام اٹھائے جانے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ یہ خطرہ اس قدر

زیادہ تھا کہ ان کی حفاظت کے لیے ایک نئی سکیورٹی ٹیم مقرر کی گئی جو وزارت داخلہ کے 30سے زائد ایسے افراد پر مشتمل تھیں جن پر شاہ سلمان کو سب سے زیادہ اعتبار تھا۔ یہ ٹیم ہنگامی طور پر سعودی عرب سے مصر پہنچی اور وہاں پہلے سے موجود سکیورٹی ٹیم کو ہٹا کر اس نئی ٹیم کو تعینات کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ”پرانی ٹیم کے متعلق خدشات تھے کہ اس کے کچھ اراکین شہزادہ محمد کے وفادار ہو سکتے ہیں، جس کی بنیاد پر اس ٹیم کو شاہ سلمان کی سکیورٹی سے ہٹایا گیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان کے مشیروں نے مصر کی طرف سے فراہم کیے گئے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہٹا دیا تھا۔“

ذرائع کے مطابق باپ بیٹے کے مابین تلخی اس وقت لوگوں نے محسوس کی جب مصرسے شاہ سلمان کی واپسی پر شہزادہ محمد ان کا استقبال کرنے ایئرپورٹ نہیں پہنچے۔شہزادہ محمد نے شاہ سلمان کے مصر کے دورے کے دوران ان کی غیرحاضری میں دو انتہائی اہم تبدیلیاں بھی کیں۔ ان میں ایک امریکہ میں خاتون سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کی تعیناتی اوردوسرے خالد بن سلمان کو امریکہ میں سفیر کے عہدے سے ہٹا کر وزیردفاع بنانا تھا۔ان دونوں تعیناتیوں سے شاہ سلمان لاعلم تھے۔ اس کے علاوہ بھی اب تک کئی ایسے آثار سامنے آئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.