سعودی سفارتخانے کی گاڑی کا چالان کرنے والا وارڈن اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اب پنجاب بھر میں ہیلمٹ کی پابندی پر سختی سے عمل کروایا جارہاہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے جارہے ہیں تاہم کراچی سے بھی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ وہاں پر بھی ٹرایفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ٹریفک پولیس میں اصلاحات نظر آنے لگی اور اہلکاروں نے نہ صرف سفارتخانے کی گاڑی بلکہ اپنے پیٹی بند بھائیوں کا بھی چالان کر دیا جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے پر اعلیٰ افسران کی جانب سے انعام کا بھی اعلان کیا جارہا ہے۔شارع فیصل پر سعودی قونصل خانے کی گاڑی پر نمبر پلیٹ نہ ہونے پر چالان کرنے والے پولیس اہلکار کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا۔

انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اعلان کیا کہ شارع فیصل پر قانون پر عمل درآمد نہ کرنے پر سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان کرنے والے سب انسپکٹر کو 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔آئی جی سندھ کی جانب سے سب انسپکٹر کو ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے پر شابشی بھی دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے ایک سیاہ گاڑی کو روکا، جس پر نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔یہ ویڈیو ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے خود بنائی گئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ گاڑی کے اندر نشست پر نمبر پلیٹ رکھی ہوئی تھی لیکن اسے گاڑی پر لگایا نہیں گیا تھا۔اس ویڈیو سے معلوم ہوا تھا کہ یہ گاڑی سفارتخانے کی تھی جبکہ اس میں سفارتخانے کا نمائندہ بھی موجود تھا جبکہ گاڑی کے ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ بھی نہیں پہنی ہوئی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.