’اب ہر اس کمپنی کو 6 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا جس میں غیر ملکی۔۔۔‘ سعودی حکومت نے انتہائی سخت حکم دے دیا، جان کر پاکستانیوں کی پریشانی کی کوئی انتہا نہ رہے گی

کار رینٹل دفاتر سے غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کے فیصلے کے بعد سعودی حکام کی جانب سے مملکت میں کام کرنے والے تمام 650 کار رینٹل دفاتر کو حکم جاری کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں صرف سعودی شہریوں کو ملازم رکھیں یا دوسری صورت میں ہر غیر ملکی ملازم کے بدلے 20 ہزار ریال (تقریباً چھ لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کے لئے تیار رہیں۔

سعودی گزٹ کے مطابق وزارت محنت و سماجی ترقی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایک بار خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والی کمپنی کو اگر دوبارہ خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو جرمانے کی رقم مزید بڑھادی جائے گی۔ کار رینٹل دفاتر کی سعودیت کے فیصلے کا نفاذ اتوار 18 مارچ سے کیا جارہا ہے۔ جن ملازمتوں کی فوری طور پر سعودیت کا اعلان کیا گیا ہے ان میں اکاﺅنٹس، سپروائزر، سیلز، ڈلیوری اور ریٹرن کے عہدے شامل ہیں۔
دریں اثناءسعودی حکام کی جانب سے سعودی شہریوں کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے تاکہ وہ خالی ہونے والی جگہیں سنبھال سکیں۔ اگلے ہفتے سے انسپکشن کا عمل بھی شروع ہوجائے گا تاکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.