سعودی عرب سے ڈالر کی آمد شروع ، پاکستان کو ایک ارب ڈالر موصول ، 2ارب ڈالر اگلے دوروزمیں ملنے کا امکان

پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ باقی دوارب ڈالر اگلے ایک دوروز میں موصول ہونے کا امکان ہے ۔

جیونیوز کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ اگلے ایک دو روز میں باقی دو ارب ڈالر بھی موصول ہوجائیں گے ، ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آسان شرائط پر قرضہ ہے جو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کودیاگیا ہے ، سعودی عرب کی جانب

سے دیئے گئے معاشی پیکج کے مطابق تین ارب ڈالر تین اقساط میں ملنا تھے جن کی پہلی قسط موصول ہوچکی ہے، ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد پاکستان کے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8ارب 48کروڑ کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.