سعودی ریال اور یو اے ای درہم ملکی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گئے۔۔نئی قیمت سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ہفتہ کوانٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی ۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزید30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید136.70روپے سے بڑھ کر137.00روپے اورقیمت
فروخت137.70روپے سے بڑھ کر138.00روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ہفتہ کویوروکی قیمت خرید میں20پیسے کااضافہ اور قیمت فروخت میں1.20روپے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید میں2.25روپے اورقیمت فروخت میں25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید154.50روپے سے بڑھ کر154.70روپے اورقیمت فروخت157.50روپے سے گھٹ کر156.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید172.75روپے سے بڑھ کر174.50روپے اورقیمت فروخت175.75روپے سے بڑھ کر176.00روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں30پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں بھی30پیسے
کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.20روپے سے بڑھ کر36.50روپی اورقیمت فروخت36.70روپے سے بڑھ کر37.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.00روپے سے بڑھ کر37.30روپے اورقیمت فروخت37.50روپے سے بڑھ کر37.80روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.20روپے سے بڑھ کر19.30روپی اور قیمت فروخت20.20روپے سے بڑھ کر20.30روپے ہوگئی۔