سعودی سفیر کل عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو انہیں کھانے میں کیا پیش کیا گیا؟ جان کر سعودی ولی عہد کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا، پاکستانیوں کیلئے ایسی خبر آ گئی جس کا کئی سالوں سے انتظار تھا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں برتری حاصل کر لی ہے اور اب وفاق میں حکومت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
انتخابات میں فتح ملنے کے بعد سعودی عرب کے سفیر نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور سعودی فرمانروا کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغام پہنچایا اور یہ اعلان بھی کیا کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔
سعودی سفیر جب عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو مہمان نوازی کے طور پر انہیں پینے اور کھانے میں کیا پیش کیا گیا؟ یہ تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں جس پر پاکستانی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں کہ عمران خان نے جو وعدے کئے تھے وہ بتدریج ان پر عمل کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی سفیر اور عمران خان گفتگو میں مصروف ہیں اور ان کے سامنے میز پر صرف ایک پانی کی بوتل رکھی ہے اور لوازمات کی کوئی بھرمار نہیں کی گئی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تصویر واقعی اصلی ہے تو پھر عمران خان کی تعریف بنتی ہے۔