سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے پاکستان پہنچ گیا ، ولی عہد کا کیا پیغام پہنچایا ؟ جانئے
سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب سے پراجیکٹ میں پاکستان کی شمولیت کی درخواست کی تھی جس کے پیش نظر سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ۔ سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر نور الحق قادری اور مشتاق احمد سے ملاقات کی ہے جس دوران انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ۔
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 90 فیصد حجاج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی ، سعودی ایئر پورٹس پر عازمین حج انتظار کی زحمت سے بچ جائیں گے ، سعودی وفد کل دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کے بعد عملی شکل دے گا ۔