’یہ اتنا شور کیوں برپا ہے، ہم نے تو۔۔۔‘ امریکی صدر کے داماد نے سعودی ولی عہد سے صحافی کے قتل کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
سعودی صحافی جمال خاشقجی کی استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں ہلاکت پر دنیا بھر میں شور مچا، جس پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو فون کرکے ایسی بات کہہ دی کہ ہر سننے والا دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق جمال خاشقجی کی پراسرار گمشدگی کے چند دن بعد 10اکتوبر کے روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جیرڈ کشنر کو فون کیا اور کہا کہ ”جمال خاشقجی کی گمشدگی پر اتنا ہنگامہ کیوں برپا ہے۔اسے ہم نے تو لاپتہ نہیں کیا اور ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔“
اس فون کال کے چند روز بعد ہی سعودی حکومت کی طرف سے جمال خاشقجی کی سفارت خانے میں مبینہ طور پر اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران موت واقع ہو جانے کا اعتراف کر لیا۔رپورٹ کے مطابق اس فون کال میں جیرڈ کشنر نے اور امریکہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن نے شہزادہ محمد کو ہدایت کی تھی کہ انہیں جلد از جلد جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے چھوٹے بیٹے صالح خاشقجی سے فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔