”سعودی ولی عہد تب پاکستان کا دورہ کریں گے جب۔۔۔“ سعودی سفیر نے ایسا اعلان کر دیا کہ نواز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر سعودی فرمانروا کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی نے پاکستان میں انتخابی عمل کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب نہایت مثبت اور جامع تھا جبکہ عمران خان کے سعودی عرب بارے خیالات اور جذبات کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی ولی عہد اقتدار کی منتقلی کے بعد پاکستان کا
دورہ کریں گے اور اپنے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے ایک نئے دور کی بنیاد ڈالیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک اور پاکستان کا بااعتما دوست ہے اور ہماری خارجہ پالیسی
میں اسے خاص مقام حاصل ہے۔عمران خان سے سعودی سفیر کی ہونے والی اس ملاقات میں جہانگیر خان ترین ، فواد حسین چوہدری ،نعیم الحق سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی شریک تھے ۔