سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی گھڑی تحفے میں دی تو عمران خان نے اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟ نئی تاریخ رقم ہو گئی، جان کر آپ سکتے میں آ جائیں گے

وزیراعظم عمران خان نے حب الوطنی کی نئی مثال قائم کر دی ہے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی انتہائی قیمتی گھڑی قومی خزانے میں جمع کروا دی ہے۔

نجی ٹی وی ”جی این این“ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی ”شوپارڈ” کمپنی کی گھڑی تحفے میں دی تھی اور وزیراعظم قانون کے مطابق گھڑی کی مالیت کا 10 فیصد ادا کر کے اسے اپنے پاس رکھ سکتے تھے مگر انہوں نے اسے قومی خزانے میں جمع کروا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 2010ءمیں ترک صدر کی طرف سے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قیمتی ہار دیا گیا تھا جو گم ہو گیا تاہم بعد ازاں یوسف رضا گیلانی نے تسلیم کیا تھا کہ ہار ان کے پاس ہے لیکن عمران خان نے حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے اور سعودی ولی عہد کی جانب سے ملنے والی قیمتی گھڑی قومی خزانے میں جمع کروا دی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.