سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آکر کیا اعلان کریں گے ؟پتا چل گیا
ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید بن سلطان النہیان دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس لوٹ گئے ہیں اور اس موقع پر یاد گارمناظر دیکھنے میں آئے تاہم اب جنوری میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آ رہے ہیں ۔
محمد بن سلمان کی آئندہ چند ہفتوں میں آمد متوقع ہے تاہم ابھی ان کے دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور اس حوالے سے حکومت میں مشاورت کا عمل جاری ہے ۔
محمد بن سلمان دورہ پاکستان پر وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کی جانب سے دورے کے دوران 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی متوقع ہے ۔
ابو ظہبی کے ولی عہد کی آمد پر عمران خان خود ان کا استقبال کرنے کیلئے نور خان ایئر بیس پہنچے جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور عمران خان خود گاڑی چلا کر انہیں لے کر آئے ۔
وزیراعظم ہاﺅس آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے اس کا معانئہ بھی کیا اور اس موقع پر پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈرز کے دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی ۔