” وزیراعظم دو دن سعودی عرب میں ہی رہیں گے ،کوئی یہ نہ سمجھے انہیں۔۔سرمایہ کاری کانفرنس میں سعودی ولی عہد نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

سعود ی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس جاری ہے جس میں عرب ممالک سمیت کئی ملکوں کے سربراہوں نے شرکت کی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے اور سعودی عرب سے پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلئے پیکج حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

اس کانفرنس میں لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری بھی شریک ہوئے اور اس موقع پر محمد بن سلمان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان اور لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری ” مستقبل سرمایہ کاری اقدام فورم “ میں شریک ہوئے ۔ گفتگو کے دوران محمد بن سلمان نے سعد الحریری کی طرف دیکھا اور مسکراتے ہوئے مذاق کیا کہ ”لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری آئندہ دو روز کیلئے سعودی عرب میں ہی رہیں گے اس لیے کوئی یہ نہ سمجھے کہ انہیں اغواءکر لیا گیا ہے ۔“

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال لبنان کے وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر تھے تو بین الاقوامی میڈیا میں کئی قسم کی افواہیں اڑیں جن میں سے ایک یہ بھی تھی کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کو اغواءکر لیا گیا ہے تاہم بعد ازاں یہ افواہ جھوٹی ثابت ہوئی ۔

اسی دوران بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’ رائٹرز ‘ نے ایک آرٹیکل شائع کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سعد الحریری کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد سے ہی صورتحال ان کے لئے مختلف ہوگئی تھی ان کا موبائل فون ان سے لے لیا گیا، ان کے استقبال کے لئے کوئی بھی حکومتی عہدیدار یا شہزادہ ایئر پورٹ نہیں پہنچا اور پھراس کے بعد انہیں استعفا دینا پڑا۔

رائٹرز نے لکھا کہ سعودی عرب اس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ سعد حریری کو اب وزارت عظمی کے عہدے سے جانا چاہئے کیونکہ وہ حزب اللہ لبنان کے مقابلے پر نہیں آنا چاہتے تھے۔

ریاض کو امید تھی کہ بہاءالحریری، سعد حریری کے جانشین بن سکتے ہیں اور خیال کیا جاتاہے کہ وہ بھی اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حریری خاندان کے افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ بہاء الحریری کی بیعت کرنے کے لئے سعودی عرب کا سفر کریں لیکن حریری خاندان نے سعودی عرب اس کے اس مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

اس درمیان یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لبنان کے صدر میشل عون نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر سعد حریری کو رہا کردے اور انہیں واپس لبنان جانے کی اجازت دے۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.