دال میں کچھ نہیں کافی کچھ کالا:سعودی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب نہیں بلکہ کہاں روانہ ہو گئے؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج بھارت کے دورے پر پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عادل الجبیر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔ سعودی وزیر کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

سے ملاقات ہوئی ۔شاہ سلمان اور ولی عہد کے پیغامات پہنچائے ۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے کے بعد بھارت جا رہے ہیں،انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔ سعودی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی پیغامات پہنچائے جب کہ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات

اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ملاقات کر کے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے پیغامات پہنچائے۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے علاوہ سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی پیغامات پہنچائے۔ذرائع

کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید سے بھی ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.