نصرمن اللہ و فتح قریب: بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف میں ضم ہو گئی، الیکشن 2018 میں عمران خان کو فتح کا یقین دلاتی خبر آگئی
قومی جسٹس پارٹی کے سربراہ ملک سمندر خان کاسی نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرکے ملک کو کرپشن سے پاک اور ایک آزاد خود مختار جمہوری ملک بنائینگے نام نہاد جمہوری قوتوں نے انتخابات سے قبل عوام کو سبز باغ دیکھا کر بعد میں عوام کو بھول جاتے ہیں
میں ساتھیوں سے صلاح و مشورہ کرکے اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ بات انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پارٹی رہنماء عبدالبار ی بڑیچ،صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی اور اختر محمد مندوخیل بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں70 سال سے مارشل لا جاری ہے اس حالت میں واحد تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان اس ملک میں ایک جمہوری حقیقت پر مبنی اور سچ کی بنیاد پر اس ملک کو دلدل سے نکال سکتا ہے اور ملک
میں عدالتی نظام معاشی نظام کو بہتر کرنے کا منشور صرف تحریک انصاف کے پاس ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اہم سیاسی شخصیت نے اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کردیا،عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار، قومی جسٹس پارٹی کے چیئرمین ملک سمندر خان کاسی نے اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی ، حاجی سیف اللہ خان کاکڑ ،عبدالباری بڑیچ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی ،داود خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس
کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
ملک سمندرخان کاسی نے کہا کہ پاکستان میں 70سال سے نیم مارشل لاء جاری ہے ا ن حالات میں واحد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حقیقت اورسچ پر مبنی جمہوری نظام نافذ کرکے ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور ملک میں عدالتی نظام ،معاشی نظام کو بہتر کرنے کا منشور صرف تحریک انصاف کے پاس ہے اور انشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کلین سوئپ
کرکے ملک کو کرپشن سے پاک اورایک آزاد مختار جمہوری ملک بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 11نکاتی ایجنڈے سے ملک میں خوشحالی آئے گی تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کسی کو بھی دھاندلی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیگی۔ ملک سمندر خان کاسی نے اپنی جماعت قومی جسٹس پارٹی کو اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ کی قیادت میں تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی ، حاجی سیف اللہ خان کاکڑ ،عبدالباری بڑیچ ،صوبائی
سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ کو قومی جسٹس پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک سمندر خان کاسی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا ایک اچھا اور بہترین فیصلہ کیا ہےانکی پارٹی میں شمولیت سے تحریک انصاف بلوچستان میں مزید فعال اور منظم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد جمہوری جماعت ہے جو ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اورانشاء اللہ برسراقتدارآکر لٹیروں سے لوٹی گئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے جن 11نکات کا اعلان کیا ہے اس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔(ف،م)