وہ آدمی جس نے ایک ہی سکول کی طالبہ، استانی اور پرنسپل سے شادی رچالی، زندگی کی تفصیلات جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے
اول تو ایک آدمی کے لئے اوپر تلے تین شادیاں کرنا ہی ایک عجیب و غریب فعل ہے، اور اگر تین بیویوں میں سے ایک سکول کی طالبہ، دوسری اُسی سکول کی ٹیچر، اور تیسری اُسی سکول کی پرنسپل ہو، تو اس سے بڑھ کر حیران کن حرکت بھی کوئی ہو سکتی ہے؟
یہ انوکھا ’کارنامہ‘ چند سال قبل ایک سعودی شہری نے سرانجا م دے ڈالا۔ مقامی اخبار اوکاز کے مطابق موصوف کی عمر تقریباً 50 برس کو پہنچ رہی تھی جب انہوں نے یہ کام کیا۔ اور ان تین شادیوں کے علاوہ ایک شادی وہ پہلے بھی کر چکے تھے۔ حسن اتفاق دیکھئے کہ پہلی بیوی بھی اسی سکول میں کام کرتی تھی۔ وہ ایجوکیشنل سپروائزر کے عہدے پر فائز تھی اور سکول کے انتظامی معاملات کو دیکھتی تھی۔
یہ شخص اسی سکول کے پیچھے کیوں پڑا ہوا تھا، اور شادیوں کے علاوہ بھی اس کا سکول سے کوئی تعلق تھا یا نہیں، اس بات سے پردہ نہیں اٹھایا گیا اور نا ہی میڈیا میں اس شخص کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔