سکول ٹیچر ہیڈماسٹر کے کمرے میں داخل ہوا تو ایسا شرمناک ترین منظر کہ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، وہاں میز پر۔۔۔
برطانیہ کے ایک سکول میں ٹیچر ہیڈماسٹر کے دفتر میں داخل ہوا تو سامنے ایسا شرمناک منظر موجود تھا کہ دیکھ کر اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ شرمناک واقعہ برطانوی شہر مارکیٹ ریسن کے ڈی آسٹن سٹیٹ سکول میں پیش آیا جہاں ٹیچر ہیڈماسٹر کے دفتر میں گیا تو وہاں سکول کا 45سالہ کیئرٹیکر ڈیوڈ راءاور 46سالہ ڈنر گرل سام سیلرز میز پر قابل اعتراض حالت میں موجود تھے۔
اس حوالے سے خاتون سام سیلر ز نے بعد ازاں بتایا کہ ”ہم صرف بغل گیر ہوئے اور ایک دوسرے کو بوسہ دیا تھا اور اس وقت ہم ہیڈماسٹر کے دفتر میں بھی نہیں تھے، بلکہ ایک اور کمرے میں تھے۔ بوس و کنار کے دوران ہی مجھے خیال آیا کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہیے اور میں نے خود کو روک لیا۔ یقینا میں آئندہ ایسا نہیں کروں گی۔“ ڈیوڈ راءکا بھی کہنا تھا کہ ”اگرچہ ہم کافی آگے بڑھ گئے تھے تاہم ہم نے جنسی تعلق استوار نہیں کیا۔ اس سے پہلے ہی میں نے خود کو روک لیاتھا۔“
رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ راءکو اس واقعے کے بعد اس کی بیوی نے گھر سے نکال دیا تھا تاہم اگلے روز ان میں صلح ہو گئی۔ دونوں کو سکول سے بھی نکال دیا گیا ہے تاہم ان دونوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود سکول کی نوکری چھوڑی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈیوڈ اور سام سیلرز دونوں شادی شدہ ہیں۔ ڈیوڈ دو بچوں کا باپ اور سیلرز تین بچوں کی ماں ہے۔