امتحانات ملتوی اور لمبی چھٹی ۔۔پاکستان میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

امتحانات ملتوی اور لمبی چھٹی ۔۔پاکستان میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔ آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے بند اور بلوچستان میں تدریسی عمل جاری ہے۔ کراچی میں پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے حالات کے پیش نظر آج تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں جب کہ نجی اسکول ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم سندھ سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا جائے۔ پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے آج بند ہیں جب کہ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے

تحت بارہویں جماعت کے آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں میں تعطیل کے باعث لاہور کی شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے، چیئرنگ کراس مال روڈ، داتا دربار اور شاہدرہ چوک پر سڑکیں بلاک ہیں۔ صدر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق وہاڑی بھر میں آج تمام نجی اسکولز بند ہیں، ملتان میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کے آج کے امتحانات ملتوی کردیے گئے، امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی کردیے، ترجمان کے

مطابق آج صبح مطالعہ پاکستان اور شام کو شماریات اور ایجوکیشن کے پرچے تھے جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آسیہ بی بی کی بریت: تحریک لبیک کا ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج یونیورسٹی آف سوات آج بند ہے جس کے باعث آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چار سدہ، دیر بالا، مالا کنڈ اور بنوں میں تمام نجی تعلیمی ادارے بند ہیں، بنوں کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے۔ پشاور یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق جامعہ کے آج تمام شعبے معمول کے مطابق

کھلے ہیں تاہم یونیورسٹی کے زیر انتظام 5 اسکولز اور کالجز بند ہیں۔ ترجمان پشاور یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ماڈل اسکول، یونیورسٹی پبلک اسکول، یونیورسٹی کالج فار بوائز، جناح کالج فار ویمن اور کالج آف ہوم اکنامکس بند ہیں۔ بلوچستان کے سیکرٹری تعلیم کے مطابق صوبے میں تمام سرکاری اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، حکومت بلوچستان کی جانب سے آج اسکولوں میں تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔کوئٹہ میں کیھتولک بورڈ، پاک ترک اسکول سمیت چند نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.