سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، کب سے کب تک تعطیلات ہوں گی ؟ منظوری دے دی گئی
سندھ میں شدید گرمی اور روز بروز بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر سیکرٹیری تعلیم کی سفارش پراسکولز اور کالجز میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹیری تعلیم سندھ کے مطابق سند ھ میں شدید گرمی اور رمضان المبارک کے باعث گرمیوں کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور اس کیلئے نیا شیڈول تشکیل دے دیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق سندھ کے سکولوں اور کالجز میں 14مئی سے 16جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سکولوں میں چھٹیوں کی سمری منظور کرلی ہے۔
خیال رہے کہ عام طور پر پنجاب اور سندھ کے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے کی جاتی ہیں اور یہ روٹین عرصہ دراز سے چلی آرہی ہے لیکن حالیہ گرمی کو دیکھتے ہوئے لگتا یہی ہے کہ پنجاب میں بھی قبل از وقت تعطیلات کی جاسکتی ہیں۔