سیکورٹی فورسز نے گلگت بلتستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بڑی سازش بے نقاب کر دی

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گلگت بلتستان میں راءکا تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ، قوم پرست تنظیم کامقامی گروہ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرلیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروںنے گلگت بلتستان سے بی این ایف کے 14 کارندے گرفتار کرکے بڑی تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کرلیاہے ، قوم پرست تنظیم بی این ایف بھارتی خفیہ ایجنسی "را”کی ایماپربنائی گئی تھی ، بی این ایف کامقصد نوجوانوں کودہشت گردی کی جانب مائل کرناتھا ۔

رانے گلگت بلتستان میں تنظیمی سرگرمیوں کیلئے ایک ارب روپے دیئے تھے۔ بی این ایس او کاچیئرمین را کی ایماءپرملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ۔رانے گلگت بلتستان میں دہشت گردی کیلئے ایک ارب کی فنڈنگ بھی کی تھی تاہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گلگت بلتستان میں تخریب کاری کیلئے”را”کامنصوبہ بے نقاب کرتے ہوئے قوم پرست تنظیم کامقامی گروہ پکڑ لیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.