سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے اراکین نے خود کو بیچا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں پیسا چلا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ ہمارے کچھ اراکین خیبر پختونخواہ اسمبلی نے بھی پیسے لے کر اپنے ضمیر بیچ دیئے ہیں جس کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی ہے، ایسے اراکین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی میں غریب اراکین اسمبلی بھی تھے جنہوں نے چار چار کروڑ روپے کی پیشکشوں کو مسترد کردیا جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں لیکن پی ٹی آئی کے جن اراکین نے سودے بازی کی ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو معلوم ہے کہ سینیٹ میں پیسا چلا ہے لیکن کوئی بھی ادارہ تحقیقات نہیں کر رہا ہے، اس پر الیکشن کمیشن کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں ووٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، خفیہ رائے دہی کی وجہ سے معلوم ہی نہیں چل رہا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا اس طرح ووٹ بیچنے والوں کو منہ چھپانے کا موقع ملا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.