سیوریج کے پانی پر سے گزرتے جنازے پر چیف جسٹس کا نوٹس,میڈیا کو نشاندہی کی ہدایت

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کا نوٹس لے لیا جس میں ایک جنازے کو سیوریج کے پانی سے بھری گلی میں سے لے جایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عدالت میں موجود وفاقی اور صوبائی حکام کی توجہ اس تصویر کی طرف دلائی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں ایک جنازے کو ایسی گلی سے لے جایا جارہا ہے جو سیوریج کے گندے پانی سے بھری ہوئی ہے۔

News 1521538616 8497
چیف جسٹس نے عدالت میں موجود میڈیا اور دیگر نمائندگان سے کہا کہ اس علاقے کی نشاندہی کریں کہ یہ کون سا علاقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گندگی اور غلاظت انسانی صحت کےلئے خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کی نشاندہی ہونے کے بعد مذکورہ علاقے کے عوامی نمائندوں اور رکن قومی اسمبلی کو طلب کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل بھی صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر نوٹس لے کر عوامی نمائندوں کو طلب کر چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.