شادی کا جھانسہ دیکر دوشیزہ سے زیادتی کا انکشاف ، ملزم کا برہنہ ویڈیو بنا کر غیر اخلاقی اقدام
روہیلانوالی کے نواحی موضع محال کھاکھی جناح کالونی کی رہائشی صفیہ بی بی نے اپنی بیٹی (گ) کے ہمراہ روہیلانوالی پریس کلب میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی (گ) کو دو سال پہلے دبئی پلٹ نیاز احمد شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اب برہنہ ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے لگا اور نقدی 85000 دو ورنہ آپ کی بیٹی کی برہنہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ
کردوں گا۔ 15 دن سے ماں بیٹی پر سکتہ طاری ہے۔ خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی ظلم کی داستان اور درخواست ایس ایچ او عبدالکریم کو گزاری جنہوں نے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور مظلومہ کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔