نئے پاکستان میں ملازمت پیشہ جوڑوں کے گھر خوشیوں کا سونامی آنیوالا ہے، نئی تاریخ رقم ، حکومتی اعلا ن نے غریب شہریوں کے دل جیت لیئے
بچے کی پیدائش پر ملازمت پیشہ ماں کیلئے چھ ماہ اور باپ کیلئے تین ماہ کی چھٹی کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا، تنخواہ بھی نہیں کٹے گی نہ ہی چھٹی مانگنے پر ملازمت سے نکالا جا سکے گا۔نئے پاکستان میں ملازمت پیشہ جوڑوں کے گھر خوشیوں کا سونامی آنے والا ہے، بچے کی ولادت پر تنخواہ کے ساتھ ماں کیلئے 6 ماہ اور باپ کیلئے 3 ماہ کی لمبی چھٹیوں کا مسودہ قانون سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔بل لانے والی سینیٹر قراۃ العین مری کہتی ہیں زچہ اور بچہ کی دیکھ بھال شوہر کریں گے تو باہمی تعلق اور گھرانے مضبوط ہو جائیں گے۔سینیٹر قراۃ العین نے کہا کہ بدقسمتی سے جو
والد کا کردار ہے پیدائش کے ابتدائی دنوں میں اُسے نظر انداز کرتے ہیں، اس وقت ماں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ وہی وقت ہے جب والد کا اپنے بچے سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔مسودہ قانون کے مطابق زچگی کیلئے چھٹی مانگنے پر میاں بیوی میں سے کسی کو بھی نوکری سے نہیں نکالا جا سکے گا، ضرورت پڑنے
پر ماں کی چھٹی میں 3 ماہ اور باپ کی رخصت میں 1 ماہ کی توسیع ہو سکے گی تاہم ان اضافی چھٹیوں کی تنخواہ نہیں ملے گی۔لیکن سارے ملازمت پیشہ جوڑے خوش نہ ہوں یہ بل صرف اسلام آباد والوں کیلئے ہے، دیگر علاقوں والے اپنے اپنے صوبے میں قانون سازی شروع ہونے کا انتظار کریں بل غور کیلئے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا