”میں اتفاق فاونڈری کے افتتاح پر گیا تو میرے چاولوں میں مرغی نہیں تھی شہبازشریف مرغی لے کر آئے اور کہنے لگے کہ ۔۔۔“ معروف اداکار شفقت چیمہ نے ماضی کا ایسا واقعہ سنا دیا کہ سن کر شہبازشریف کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز اس وقت وطن واپسی کیلئے سفر میں ہیں اور وہ ابو ظہبی پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ شام چھ بجے کے قریب لاہور ایئرپور ٹ پر لینڈ کریں گے تاہم اس موقع پر ن لیگی اپنے لیڈر کے دفاع میں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور اسی سلسلے میں معروف اداکار شفقت چیمہ کا شہبازشریف کیلئے ماضی میں دیا گیا ایک بیان تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شفقت چیمہ نے اس ویڈیو پیغام میں ماضی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں فلم ایکٹر ہوں لیکن میں قرآن مجید کا حافظ اور قاری بھی ہوں ، ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اس زبان سے کبھی جھوٹ نہ نکلے ، ن لیگ ہمارے دل میں بسی ہوئی ہے ۔ شفقت چیمہ نے پنجاب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ(جم دیاں سولاں کے دے منہ تکھے ہوندے نے )میں اس وقت کی بات کررہاہوں جب میاں شریف کا ایک چھوٹا سا مدرسہ تھا جس کانام جامعہ نعمیہ تھا اور میں اس کا طالب علم تھا ، اس وقت میں میاں شریف کی برف کی فیکٹری میں بھی جایاکرتا تھا ۔

ایک وقت آیا جب میاں شریف نے اتفاق فاونڈری کھولی تو جب اس کا افتتاح ہواتو میں وہاں تلاوت کرنے کیلئے گیا ،میں نے دیکھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف سب خادموں کی طرح کام کر رہے ہیں ، اس وقت بہت اچھا اہتمام کیا گیا اور سب حافظوں کو چاولوں پر دیسی مرغی ڈال کر دی جارہی تھی لیکن میں وہ واحد حافظ تھا

جس کی تھالی میں خالی چاول تھے ، ایک صاحب میرے پاس آئے اور کہا کہ کیا ہوا قاری صاحب کہ خالی چاول کھا رہے ہیں اور میں بات کرنے والا ہی تھا کہ وہ کہنے لگے میں آتا ہوں ۔


میں نے دیکھا تو وہ میاں شہبازشریف تھے ،وہ ایک مرغی لے کر آئے اور کہنے لگے کہ یہ تمام قاری اکیلے اکیلے ہی مرغی کھا رہے ہیں اورحافظ صاحب آپ آجاﺅ ہمارے ساتھ کھائیں ، میں وہی حافظ ہوں ، میں نے آپ کے ساتھ کھانا کھایا تو میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ، آپ نے پورے پنجاب کو کہکشاں بنا دیاہے ، میرا لاہور آپ نے ایک چاند بنا دیا ہے اور اردگر د کے شہر کہکشاں ہیں ، لوگ تو کہتے رہتے ہیں لیکن میں آپ کے بارے میں کہنا چاہتاہوں کہ ہم دل و جان کے ساتھ آپ کے ساتھ ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.