بھارت کیساتھ اب کیا کرنا ہے؟ شاہ محمود قریشی نے امریکہ میں انٹرویو کے دوران ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو خوش کر دیا، جان کر بھارتی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں انڈیا کے ساتھ جنگ کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ساتھ جنگ آپشن نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے غیرملکی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہے،ہم چین کے ساتھ بھی تعلقات بڑھارہے ہیں ،سابقہ پاکستانی حکومتیں طالبان کی حامی نہیں،ملکی مفاد کی حمایت

کرتی رہی ہیں، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ طالبان کو کس نے تربیت دی تھی،ہم اکثربھول جاتے ہیں کہ حالات کےساتھ دوست بھی بدل جاتے ہیں،عالمی طاقت کے طور پرامریکاخصوصی حیثیت چاہتا ہے،پاکستان امریکاکے ساتھ دوستی چاہتا ہے لیکن استثنائی بنیادوں پرنہیں،

یاد رہے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کے لئے امریکہ میں موجود ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.