’’ لگتا ہے شاہ محمود قریشی میری سادگی مہم کو کچھ زیادہ ہی سیریس لے گئے ہیں ‘‘
پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ دنوں صورتحال انتہائی کشیدہ رہی جس دوران مسلح افواج کے ساتھ ساتھ سویلین قیادت بھی متحرک دکھائی دی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی مختلف ممالک کے ہم منصبوں کیساتھ ٹیلی فونک رابطے بنائے رکھے اور جب اس بارے میں وزیراعظم سے صحافیوں نے استفسار کیا تو انہوں نے کہاکہ ’’ لگتا ہے شاہ محمود قریشی میری سادگی مہم کو کچھ زیادہ ہی سیریس لے گئے ہیں ‘‘ ۔
سینئر صحافی ارشاد بھٹی نےوزیراعظم عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے اپنے کالم میں لکھا کہ ’’ دو تین صحافیوں نے کہا شاہ محمود قریشی صرف ٹیلی فونوں سے کام چلا رہے ہیں، انہیں تو ان حالات میں ملکوں ملکوں پھرنا چاہیے تھا، وزیراعظم بولے ’’ لگتا ہے وہ میری سادگی مہم کو کچھ زیادہ ہی سیریس لے گئے ہیں ‘‘۔
وزیراعظم نے کہا ’’اب ٹی وی کم دیکھتاہوں ‘‘،پوچھا گیا ’’ کیوں‘‘بولے’’جب ملک تباہ کرنے والے ملکی تباہی پر بھاشن دیتے ملیں گے، تو کیا ٹی وی دیکھنا ‘‘،ایک موقع پر وزیراعظم نے قہقہہ مار کرکہا ’’ یہ بھی سن چکا، ملک حالتِ جنگ میں، عمران خان فلاں کے کیس ختم کر دے، فلاں کو رہا کر دے، کیا عمران خان کے باپ کا پیسہ لوٹا گیا کہ عمران خان معاف کر دے، انہوں نے ملک لوٹا، عمران خان کس قانون کے تحت اور کیوں معاف کردے ‘‘۔